پہلی بار مصر کی قومی ایئر لائن کا طیارہ اسرائیل پہنچ گیا

173

یروشلم: مصر کی قومی فضائی کمپنی کا طیارہ تاریخ پہلی مرتبہ اسرائیل کی سرزمین پر پہنچ گیا ہے۔ اسرائیل نے اس پرواز کو تاریخی قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ مصر نے 1979ء میں ہی اسرائیل کو تسلیم کر لیا تھا۔ اس لئے اسرائیل کیساتھ سالوں سے اس کے تعلقات قائم ہیں۔ اسی معاہدے کے طے پاتے ہی دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کا بھی آغاز ہو گیا تھا۔

تاہم مصر کی بجی فضائی کمپنی ایئر سینا کی پروازیں ہی اسرائیل آتی جاتی رہیں، کوئی سرکاری طیارہ آج تک یہودی سرزمین پر نہیں پہنچا تھا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک تاریخی اقدام ہے۔ مصر ایئر اب ہر ہفہے چار پروازیں اسرائیل کے لیے چلائے گی۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے ابھی حال ہی میں مصر کا دورہ کیا تھا جہاں ان کی صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ اہم مذاکرات ہوئے تھے، ان مذاکرات میں پروازیں شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔ نفتالی بینیٹ نے بعد ازاں جاری ہونے والے بیان میں کہا تھا کہ ہم نے مصر کیساتھ انتہائی مضبوط تعلقات کی بنیاد رکھ دی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق پر سال اسرائیل کے سیاح بحیرہ احمر، صحرائے سینا اور فرعون کے زمانے کے تاریخی مقامات دیکھنے کیلئے مصر کا دورہ کرتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.