عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا

266

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے عامر لیاقت حسین نے اپنی سیٹ سے استعفیٰ دیدیا ہے، تاہم انہوں نے اپنے اس فیصلے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔

عامر لیاقت حسین کی جانب سے یہ اعلان ٹویٹر پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ قومی اسمبلی سے استعفی ارسال کردیا ہے اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و ناصر ہو۔ اللہ حافظ۔

تاہم انہوں ںے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کا خط کس کو بھیجا ہے کیونکہ اسمبلی کے قوائد وضوابط کے مطابق استعفیٰ سپیکر کو بھیجنا ضروری ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ میڈیا میں یہ خبریں کافی عرصے سے زیر گردش تھیں کہ عامر لیاقت حسین کے پارٹی کے امور میں شامل نہ کرنے پر قیادت سے اختلافات چل رہے ہیں جو آج ان کے استعفے کی صورت میں سامنے آ کر واضح ہو چکے ہیں۔

یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ شہر قائد سے تحریک انصاف کے بانی رکن انجینئر نجیب ہارون نے بھی اپنی استعفیٰ دے دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.