کراچی :نجی ائر لائنز کاچھوٹا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ۔ طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ائر پورٹ پر نجی ائر لائنز کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم طیارے کو بحفاظت نیچے اتار لیا گیا ۔
حکام کے مطابق نجی ائرلائنز کی پرواز ای آر 500 کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی ۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پرندہ ٹکرانے سے جہاز میں فنی خرابی ہوئی تاہم جہاز کو بحفاظت اتار لیا گیا۔تکنیکی خرابی دور کرکے پرواز کو جلد اسلام آباد روانہ کردیا جائے گا ۔
تبصرے بند ہیں.