بھارتی پولیس نے شاہ رخ خان کے بیٹے کو منشیات کے الزام میں گرفتار کرلیا

193

ممبئی : بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔بالی وڈ کنگ کے بیٹے کی گرفتاری سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹیکس کنٹرول بیورو ( این سی بی ) کو اطلاع ملی کہ کچھ لوگ ایک کروز شپ ( چھوٹا بحری جہاز ) میں منشیات سمگل کررہے ہیں ۔ جس کے بعد این سی بی نے پولیس کے ساتھ مل کر ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی اور گوا جانے والے کروزشپ پر چھاپہ مارا ۔

حکام کا کہنا ہے کہ کروزشپ گوا کے لئے روانہ ہوچکا تھا لیکن اس کو واپس ساحل پر لایا گیا اور جہاز میں سوار سب افراد کی تلاشی لی گئی ۔

مسافروں کی تلاشی کے دوران کچھ لوگوں سے چرس ، ہیروئن اور دیگر منشیات کی بڑی مقدار برآمد ہوئیں اور اس موقع پر گرفتار ہونے والے تیرہ افراد میں ایک شاہ رخ خان کا بیٹا آریان بھی تھا ۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے تیرہ افراد میں شاہ رخ خان کا بیٹا آریان بھی شامل ہے ۔ جس سے انکوائری کی جارہی ہے ۔

این سی بی نے آریان خان کا موبائل فون ضبط کرلیا اور کال ڈیٹا سے ان لوگوں کی تلاش کی جارہی ہے جن کے ذریعے منشیات دیگر لوگوں تک پہنچ رہی  تھیں ۔

تبصرے بند ہیں.