شمالی وزیرستان میں فوجی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ ،5 جوان شہید

166

راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں  دہشت گردوں نے  سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا ہے جس سےپانچ جوان شہید ہو گئے ہیں ۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی گشت پر تھی کہ دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ جس سے ایف سی کے چار اہلکار اور ایک لیوی سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔

 

شہید ہونے والوں میں 35 سالہ حوالدار زاہد چارسدہ ، خیبر کے رہائشی 28 سالہ لانس نائیک ولی خان، کرم کے رہائشی 28 سالہ لانس نائیک عبدالمجید ، سپن وام کے رہائشی سب انسپکٹر جاوید شامل ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.