شہباز شریف کی ہدایت پر حمزہ چار روزہ دورے پر جنوبی پنجاب روانہ

103

لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز چار روزہ دورے پر جنوبی پنجاب روانہ ، پارٹی صدر شہباز شریف کی ہدایت پر حمزہ شہباز پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے جنوبی پنجاب کا دورہ کر رہے ہیں ۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز بہاولنگر سے دورے کا آغاز کریں گے ۔ دورے میں مختلف لیگی رہنماؤں سے تعزیت کے لیے ان کے گھر جائیں گے ۔ حکومت مخالف تحریک میں تیزی لانے کے لیے لیگی کارکنان کو متحرک بھی کریں گے ۔ حمزہ شہباز بہاولپور ، ملتان ، راجن پور اور دیگر شہروں میں ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کریں گے ۔

دوسری جانب ، مریم اورنگزیب نے صدر عارف علوی کے قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کو لکھے گئے خط پر ردعمل میں کہنا تھا کہ پنک ربن کی آگہی مہم چلانے سے پہلے صدر عارف علوی کی اپنی آگہی بہت ضروری ہے ۔ صدر صاحب کی آگاہی اور خدمت کے لئے عرض ہے کہ شہباز شریف قائد حزب اختلاف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس منفی رویے اور سوچ نے پارلیمانی اور معاشرتی آداب ، تحمل ، برداشت اور احترام کی روایات تباہ کر کے رکھ دی ہیں ۔ افسوس صدارتی منصب پر ہونے کے باوجود صدر صاحب آگاہ نہیں کہ اپوزیشن لیڈر کو مخاطب کرنے کے آئینی ، جمہوری اور پارلیمانی آداب کیا ہیں ؟ پارلیمانی عہدوں کے منصب اور احترام سے نابلد ہونا بدقسمتی ہے ۔ شہباز شریف نے خواتین کو علاج ، دوائی مفت فراہم کی ، سنگین امراض کے علاج کے جدید ترین ڈسٹرکٹ صحت یونٹ اور ہسپتال بنائے ۔

تبصرے بند ہیں.