برطانیہ میں ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کے باعث پٹرول کے بعد ادویات کی ترسیل بھی متاثر

134

لندن: برطانیہ میں ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کے باعث پٹرول کے بعد ادویات کی ترسیل بھی متاثر ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کے سبب پٹرول اسٹیشنز پر پٹرول کی قلت میں کوئی بہتری نہ آسکی ۔ پٹرول پمپس خالی ہونے کے باعث برطانوی حکومت نے ٹرک چلانے کے فوجی ڈرائیورز کو بھی طلب کیا تھا ۔ اس کے علاوہ ٹرک ڈرائیورز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے برطانوی حکومت 10 ہزار ویزے بھی جاری کر چکی ہے ۔

برطانوی فوج کے ٹرک ڈرائیورز کی ایک محدود تعداد ملک کو پٹرول بحران سے باہر نکالنے کیلئے کوشش کر رہی ہے ۔ برطانیہ میں کئی پٹرول پمپس اب خالی ہوگئے ہیں ، جبکہ باقی پٹرول فراہم کرنے والے پمپوں پر شہریوں کی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں ۔ برطانوی حکومت نے کرسمس سے قبل 5 سے 10 ہزار ٹرک ڈرائیورز کو ورک ویزوں پر ملک میں لانے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں اچانک ٹرک ڈرائیوروں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے حکومت برطانیہ نے مختلف ممالک کے لیے فوری طور پر ٹرک ڈرائیوروں کیلئے ویزا کھول دیا ہے ۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کے باعث روزانہ کی خوراک کے سامان میں بڑی کمی پیدا ہو گئی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.