پنجاب کے متعدد شہروں میں بارش ، موسم خوشگوار

215

لاہور : پنجاب کے متعدد علاقوں میں گرج چک کے ساتھ بارش نے موسم کا مزاج بدل دیا ۔ کئی شہروں میں بارش کے باعث بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔

مسلسل بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کے فیڈر ٹرپ کرگئے جس سے بجلی بھی اپنی مرضی سے آتی اور جاتی رہی ۔

واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے فیڈرٹرپ ہوئے ہیں تاہم چند گھنٹوں میں بجلی کی سپلائی بحال کردی جائے گی .

لاہور ، قصور گوجرانوالہ سمیت کئی دیگر شہروں میں لگاتار بارش نے سردی کی آمد کی

اطلاع دے دی ہے ۔

دوسری طرف خیبرپختونخوا میں مانسہرہ، سوات، پشاور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی وقفے وقفے سے بارش کی  پیشگوئی کی گئی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.