حکومت کے طالبان سے مذاکرات پر مسلم لیگ ن کا رد عمل

124

 

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ،رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات سے قبل قوم کو اعتماد میں لے۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حکومت اپوزیشن سے بات کرنے کیلئے تیار نہیں لیکن ہمارے بچوں ، فوجیوں ،پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کو شہید کرنے والوں کو معاف کرنے لگی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جو اعلان کیا ہے وہ بہت بڑا فیصلہ ہے اس کے بارے میں قوم کو فوری اعتماد میں لینا چاہیے۔ اس فیصلے کے پیچھے قوم نہیں ہے ۔خصوصاً شہدا کے ورثا کو اس فیصلے کے پیچھے ہونا چاہیے۔

 

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج ترک ٹی وی کو انٹرویو میں طالبان سے حکومت پاکستان کے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان کے بعض گروپس سے حکومت کے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ افغان طالبان مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر کالعدم تحریک طالبان ہتھیار ڈال کر غیر مسلح ہوجائے تو انہیں معاف کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں مذاکرات سے ہی مسئلہ حل ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.