این سی او سی کا سینما گھر کھولنے کا اعلان، صوبائی نوٹیفیکیشن نہ ہونے پر مالکان پریشان

140

لاہور: این سی او سی  کی جانب سے آج سے سینما گھر کھولنے کا اعلان  کیا گیا ہے۔ صوبائی نوٹیفیکیشن نہ آنے کی وجہ سے سینما مالکان تذبذب کا شکار ہیں ۔

 

فلم ڈسٹری بیوشن اتھارٹی کے سینئر ممبر ندیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ ابھی حکومت کی جانب سے صرف اسلام آباد اور راولپنڈی میں سینما گھر کھلے ہیں جس کا ہمیں کوئی فائدہ نہیں ۔

 

سینما مالکان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتوں نے سینما گھر کھولنے کا اب تک کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا ، چند شہروں میں سینما گھر کھلنے کا کوئی فائدہ نہیں پروڈیوسرز نقصان اٹھانے کا رسک نہیں لے سکتے ۔

 

مالکان کا کہنا ہے کہ سینما گھر اگر کل کھل بھی جائیں تو آٹھ تاریخ سے پہلے آپریشنل نہیں ہوسکیں گے ۔ پاکستان میں بیس کے قریب فلمیں تیار ہیں لیکن موجودہ صورتحال میں کوئی بھی سینما میں فلم لگانے کا رسک نہیں لے گا ۔

 

انہوں نے کہا کہ دس تاریخ کو ہالی ووڈ کی فلم جیکی چین آرہی ہے اگر سینما کھلے تو صرف یہی فلم سینما میں لگے گی ۔ حتمی فیصلے سے صوبائی حکومتوں کے فیصلے کا انتظار ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.