امریکی سینیٹ میں پاکستان مخالف بل پر فیصلہ آنے میں ایک سال لگے گا: شیخ رشید

109

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان پر کوئی پابندی نہیں ، امریکی سینیٹ میں پاکستان مخالف بل پر فیصلہ آنے میں ایک سال لگے گا ۔ پاکستان پر ماضی میں بھی پابندی رہی ہے ۔

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کی مدد کر رہے ہیں ، دنیا افغانستان میں انسانی بحران پیدا نہ ہونے دے ۔ ہم نے 86 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ۔ جب تک مساجد اور مدارس آباد ہیں ، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔ وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو ریاست مدینہ بنائیں گے ۔

اپوزیشن کی سیاست ٹائیں ٹائیں فش ہوچکی ہے ۔ شہباز شریف کی سیاست بھی ختم ہوچکی ہے ۔ پوری دنیا میں قیمتیں بڑھنے سے پٹرول کی قیمت بڑھی ۔

دوسری جانب روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ پاکستان مستحکم اور پُرامن افغانستان دیکھنا چاہتا ہے ۔ پاکستان طالبان کی جانب سے بات نہیں کر رہا ۔ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے بات کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان گزشتہ 4 دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے ۔ پاکستان ماضی میں 50 لاکھ سے زائد مہاجرین کی میزبانی کرچکا ہے ۔

مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ بھارت نے خطے میں ہمیشہ بگاڑ کا کردار ادا کیا ہے ۔ بھارت نے فیک نیوز سے وادی پنج شیر پر جھوٹے بیانیے کو آگے بڑھایا ۔ روس ، پاکستان اور چین افغانستان میں مثبت ، فعال کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ مستحکم افغانستان خطے میں امن کیلئے ناگزیر ہے ۔

تبصرے بند ہیں.