سٹریٹ کراٸم کو روکنے کیلئے سیف سٹیز اتھارٹی کو نئے کیمرے لگانے کی اجازت مل گئی

134

لاہور: شہر میں سٹریٹ کراٸم میں خوفناک حد تک اضافے کے بعد سیف سٹیز اتھارٹی کو نئے کیمروں کی تنصیب کے لئے اجازت مل گئی ۔

تفصیلات کے مطابق 490 کیمرے لاہور پولیس کی جانب سے گزشتہ برس ڈیکلئیر کی گئی کرائم ہاٹ سپاٹ پر لگائے جائیں گے ۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ کیمروں کی تنصیب کے لئے حکومت نے 10 کروڑ کے فنڈز جاری کیے ہیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ، نئے کیمروں کی سکیم کی تکمیل پر ساڑھے 49 کروڑ روپے خرچ ہوں گے جبکہ کیمروں کی تنصیب کے لئے جلد کنٹریکٹ جاری کر دیا جائے گا ۔

قبل ازیں شہر کی مختلف شاہراہوں پر 77 سو سے زائد کیمرے نصب ہیں ، نئے کیمروں کی تنصیب سے مانیٹرنگ کا عمل بہتر ہوگا ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نئے کیمروں کی تنصیب سے سٹریٹ کراٸم میں ملوث افراد کو پکڑنے میں مدد ملے گی ۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی پوائنٹ آف ویو سے بھی یہ اقدام بہتر ثابت ہو گا ۔

تبصرے بند ہیں.