اداکار عمر شریف کی طبعیت مزید خراب ہوگئی

152

ہیمبرگ : معروف کامیڈی اداکار عمر شریف کا جرمنی کے ہسپتال میں ڈائیلیسز ہونے کا امکان ہے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عمر شریف کی طبعیت سنبھلنے کے بعد ہی مزید سفر ممکن ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اداکار عمر شریف شدید علالت کی وجہ سے ائیر ایمبولینس کے ذریعے امریکا کے سفر پر ہیں ۔

ائیر ایمبولینس کا پہلے سٹاپ اوور جرمنی میں ہوا جہاں عمر شریف کو دوران سفر تھکاوٹ اور طویل سفر کی وجہ سے نمونیا ہو گیا ۔ ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دینے تک مزید سفر سے منع کردیا اور ان کو جرمنی کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا جس کے بعد امریکا روانگی دوروز کے لئے تاخیر کا شکار ہوگئی ۔

جرمن شہر ہیورمبرگ کے ہسسپتال میں علاج کے دوران عمرشریف کی طبعیت مزید خراب ہوگئی ہے جس کے بعد ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عمر شریف کا ڈائلسیز کیا جاسکتا ہے

امریکا میں عمر شریف کے معالج ڈاکٹر طارق شہاب کا کہنا ہے جرمنی کے اسپتال میں داخل اداکار کا کل ڈائیلیسز کیا جا سکتا ہے جس کے بعد انہیں امریکا بھیجے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.