کرس گیل آئی پی ایل ادھوری چھوڑ کر چلے گئے

243

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل نے آئی پی ایل چھوڑ دی ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اورسٹار کرکٹر کرس گیل نے آئی پی ایل ادھوری چھوڑ کر اپنے ملک روانہ ہوگئے ہیں  ۔

کرس گیل نے اپنے ملک روانگی کے وقت ایک بیان میں کہا ہے کہ میری دعائیں پنجاب کنگز کے ساتھ ہیں ۔ میں پنجاب کنگز کا شکرگذار ہوں کہ انہوں نے مجھے ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا ۔ 

کرس گیل کا کہنا تھا کہ تھکاوٹ کی وجہ سے فٹنسل مسائل سے دوچار ہوں اور اپنے ملک جا کر ریسٹ کرنا چاہتا ہوں ۔ 

کرس گیل نے یہ بھی کہا کہ میری خواہش ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوینٹی کی ون ڈے ٹیم پر فوکس کروں تاکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں بہتر پرفارم کرسکے ۔ 

پنجاب کنگز کے کوچ انیل کمبلے نے کہا ہے کہ ہم کرس گیل کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور کسی بھی کھلاڑی کو اس کی سوچ کے برعکس کھلایا نہیں جاسکتا ۔ 

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی طرف سے کھیل رہے تھے ۔ اور وہ اب تک دو میچز میں پرفارم بھی کرچکے ہیں ۔ 

 

تبصرے بند ہیں.