سابق فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی کو ایک برس قید کی سزا

112

فرانس کے سابق صدر نکولا سارکوزی کو اپنی انتخابی مہم کے لیے غیر قانونی فنڈنگ کے جرم میں ایک برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

 

فرانسیسی دفتر استغاثہ کے مطابق 2012ء کے انتخابی مہم میں 4 کروڑ یورو خرچ کیے گئے، یہ رقم اس سے دو گُنا ہے جتنی قانونی طور پر خرچ کرنے کی اجازت ہے۔

 

فردجرم ہونے کے بعد یہ بات بھی سامنے آئی کہ سابق فرانسیسی صدر نے اپنی الیکشن کمپین میں کچھ ایسی کمپنیز کا بھی غیر قانونی استعمال کیا جس کے ذریعے اپنے اخراجات کو چھپانے کی کوشش کی گئی ۔

 

فرانسیسی صدر کو سزا سنانے کے بعد عدالت کی طرف سے انہیں سہولت دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہ سزا گھر پر قیدرہ کر بھی گزار سکتے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.