پشاور : پشاور چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے معروف سکھ حکیم ست نام سنگھ کو قتل کردیا۔ مقتول کو چار گولیاں لگیں۔
نیو نیوز کے مطابق حکیم ست نام سنگھ اپنے کلنک میں مریض چیک کر رہے تھے کہ ملزموں نے آکر فائرنگ کردی جس سے سنت رام سنگھ موقع پر ہلاک ہوگئے۔
پشاور پولیس کے سربراہ عباس احسن نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ سردار ستنام سنگھ کو دکان میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے اور جائے وقوعہ سے گولیوں کے چار خول بھی برآمد ہوئے ہیں۔
عباس احسن نے بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر کو پیش آیا ہے تاہم تاحال اس قتل کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے ہیں اور پولیس قانونی کارروائی کر رہی ہے۔‘
تمام تر شواہد کی ڈیجیٹل فرانزک اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے اور تمام تر کارروائی کے بعد قتل کی وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے گا۔
سردار ستنام سنگھ چارسدہ روڈ پر ’دھرمندر دواخانہ‘ کے نام سے دکان چلا رہے تھے اور پشاور کی سکھ برادر میں جانی پہچانی شخصیت تھے۔
پشاور میں تقریباً 15 ہزار سکھ آبادی موجود ہے جو زیادہ تر پشاور کے محلہ جوگن شاہ میں رہتے ہیں۔ ان میں سے کچھ قبائلی ضلع خیبر سے ہجرت کر کے پشاور میں آباد ہوئے۔ پشاور کی سکھ برادری کے زیادہ تر لوگ کاروبار سے وابستہ ہیں جبکہ پشاور کے مختلف علاقوں میں سکھ برادری کے افراد دواخانے بھی چلا رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.