ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن، دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا کیپٹن شہید

126

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک کیپٹن شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں یہ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا تھا۔ اس کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر خوازہ الدین عرف شیر خان ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 27 سالہ کیپٹن سکندر شہید ہو گئے۔

تبصرے بند ہیں.