مریم نواز ،شہباز شریف کی ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

80

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا پاکستان اور مسلم لیگ ن کا مستقبل بہت روشن ہے ،عمران خان ذہنی مریض بن چکا ہے ،انتقامی کاروائیوں کیلئے عمران خان نے ملکی خزانے کے اربوں روپے لگا دئیے لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا ۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا نیب اور ایف آئی اے کو بلاکر کہا جاتا ہے مسلم لیگ ن کےخلاف مقدمات بناؤ،انہوں نے کہاکہ میں واضح کہنا چاہتی ہوں یہ نہ پہلے مسلم لیگ ن کو توڑ سکے نہ اب توڑ سکیں گے،یہ پروپیگنڈہ ہمیشہ کیا گیا کہ سیاستدان کرپشن کرتے ہیں،مسلم لیگ ن کو بھی اسی پروپیگنڈے کا سامنا کرنا پڑا،لیکن آج حکومتی عہدیداروں کیلئے شرم کا مقام ہے جس شہبا زشریف کو یہ بدنام کرنا چاہتے تھے آج برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے شہبازشریف کوانٹرنیشنل صادق وامین قراردیا،یہ سرٹیفکیٹ مسلم لیگ ن کو نہیں سب سیاسی جماعتوں کو ملا ہے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق اجلاس  سے قبل شہبازشریف اورمریم نوازکی ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں مختصرملاقات بھی ہوئی ،مریم نوازنے کہاتین سال سے شریف خاندان کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے،ہمارےساتھیوں کوقید میں رکھاگیا ،لیکن سب کے سب پارٹی کےوفادارنکلے۔

تبصرے بند ہیں.