لاہور کے علاقے گلشن راوی میں نامعلوم کار سوار دو لاشیں پھینک کر فرار

108

لاہور کے علاقے گلشن راوی میں نامعلوم کار سوار دو لاشیں پھینک کر فرار ہو گئے ،دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے ۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق ملنے والی دونوں میں لاشوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے ،مقتولین میں ایک کی شناخت قیصر حسین کے نام سے ہوئی ہے ،قتل ہونے والے افراد میں ایک کی عمر 50سال جبکہ دوسرے شخص کی عمر 35 سے 40 سال کے قریب ہے ۔

 

پولیس کا کہنا ہے شناخت ہونے والے مقتول قیصر حسین کا تعلق اما م شاہی محلہ لاہور سے ہے ،جائے وقوعہ پولیس کو گاڑی کا سائیڈ شیشہ بھی ملا ہے ،پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ہیں ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.