106

پاکستان میں کورونا مزید 52 افراد کی زندگیاں نِگل گیا، 1560 نئے کیس رپورٹ

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 52 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ اموات میں حالیہ اضافے سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہزار 690 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 48 ہزار 836 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 560 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس وقت 3 ہزار 948 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3.19 فیصد رہی۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 43 ہزار 385 تک پہنچ چکی ہے۔

کورونا وائرس میں مبتلا افراد میں سے سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں بارہ ہزار پانچ سو پچانوے افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں سات ہزار تین سو اناسی، خیبر پختونخوا پانچ ہزار پانچ سو پچیس، اسلام آباد نو سو بائیس، گلگت بلتستان ایک سو چوراسی، بلوچستان میں تین سو اڑھتالیس اور آزاد کشمیر میں سات سو سینتیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

صوبہ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد چار لاکھ چھپن ہزار 897، گلگت بلتستان میں 10 ہزار311، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 101، بلوچستان میں 32 ہزار888، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار287، پنجاب میں 4 لاکھ 30 ہزار353 اور خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار 548 ہو چکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.