گلگت، مسافروں سے بھری وین نالے میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

110

سلطان آباد: گلگت میں شاہراہ قراقرم پر مسافروں سے بھری وین بدقسمتی سے نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرم پر سلطان آباد کے قریب پیش آیا جہاں جوتل سے گلگت آنے والی مسافروں سے بھری وین موڑ کاٹتے ہوئے گہرے نالے میں جاگری۔ حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ حادثے میں کچھ افراد کے نالے میں گر کر لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.