دو سو کلو سونے سے قران پاک کا سب سے بڑا نسخہ بنانے کی تیاریاں

133

 

دبئی: متحدہ عرب امارات میں مقیم عالمی ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ شاہد رسام نے دنیا کا سب سے بڑا قران پاک کا نسخہ بنانے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے، اس کی تیاری میں 200 کلو سونا استعمال کیا جائے گا۔

 

اس حوالے سے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خطاب کرتے ہوئے شاہد رسام نے کہا کہ اس قران پاک کے نادر نسخے کی تیاری میں 200 کلو سونا جبکہ 2 ہزار کلو ایلومینیم کا استعمال کیا جائے گا۔ ان دھاتوں کی مدد سے قران پاک کے 80 ہزار الفاظ تیار کرکے انھیں 550 صفحات پر جوڑا جائے گا، اس نسخے کے پر صفحے 150 درج کئے جائیں گے۔

 

خیال رہے کہ اس سے قبل شاہد رسام دبئی ایکسپو 2020ء میں سورہ رحمان کا ایک عظیم نسخہ نمائش کیلئے پیش کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دبئی ایکسپو اس خطے میں منعقد ہونے والا سب سے بڑا ایونٹ ہے جس میں لاکھوں لوگ روزانہ آتے ہیں۔ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ وہاں آنے والوں نے میرے ہاتھوں سے تیار قران پاک کے نسخے کا دیدار کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ انھیں امید ہے کہ 2025ء تک قران پاک کے اس نسخے کی تیاری مکمل ہو جائے گی۔ یہ اپنی طرز کا قران پاک کا پہلز نسخہ ہے جس میں سونے جیسی مہنگی دھات کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل قران پاک کی تیاریوں میں عام طریقے ہی استعما کئے جاتے تھے لیکن اب ہم اسے ایک الگ انداز میں پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس عظیم کام پر دن رات کام جاری ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ قران پاک کے اس نسخے کا سائز 6.5 فٹ ہوگا جسے 8.5 فٹ کے فریم میں رکھا جائے گا۔ قران پاک کے اس نسخے کی تیاری میں لگ بھگ 200 ماہر کاریگر حصہ لے رہے ہیں۔ شاہد رسام نے واضح کیا کہ یہ عظیم کام اپنی مدد آپ کے تحت ہی پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا لیکن اس میں کچھ دوستوں کی مدد اور معاونت بھی شامل ہے، اس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

تبصرے بند ہیں.