پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل فرنچائزز کو بڑی پیشکش 

44

لاہور :چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی زیر صدارت پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کااہم اجلاس ہوا ،پی سی بی نے پی ایس ایل 5 اور 6کیلئے کورونا ریلیف دینے کی پیشکش کردی۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا قانونی اور کنٹریکٹ کے تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے فنانشل ماڈل کی پیشکش کی ہے،امید ہے فرنچائزز پی ایس ایل کے برانڈ کو مستحکم کرنے کیلئے پیشکش قبول کریں گی۔

گورننگ کونسل کے اجلاس میں کرکٹ کے فروغ میں کردار ادا کرنے پر پی سی بی نے فرنچائزز کو مختلف  پیشکش کی ہیں، جس کے مطابق پی ایس ایل کے ساتویں سے بیسویں ایڈیشن تک سینٹرل پول آف ریونیو میں فرنچائزز کے شیئر میں اضافے کی پیشکش کی ہیں ،پی سی بی کی جانب سے فرنچائزز کو ڈالر کا ریٹ مقرر کرنے کی بھی پیشکش کی گئی ۔

تبصرے بند ہیں.