اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن تین دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے ،پہلے کہتا تھا ن میں سے میم نکلے گی اب ن میم کیساتھ کچھ اور بھی نکلے گا ۔
شیخ رشید نے کہا شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے، اب حالات بدل رہے ہیں ،الیکشن کمیشن اور حکومت قریب آ رہے ہیں جو اچھی بات ہے ،الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابات شفاف ہوں گے ،انہوں نے کہا تمام سیاسی جماعتوں سے کہنا چاہتا ہوں پاکستان کیلئے سیاست ضرور کریں لیکن اسلام آباد کو اکھاڑا نہ بنایا جائے ۔
واضح رہے اس سے قبل شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس وقت اپوزیشن حکومت کیخلاف نہیں لیکن صرف اپنی انتخابی مہم کیلئے تیاریاں کر رہے ہیں ، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ادارے عظیم ہیں، وہ پاکستان کے لیے جیتے اور مرتے ہیں، یہ کہنا کہ ہم نے افغان حکومت کو قبول کیا ہے یا نہیں یہ عمران خان کا فیصلہ ہے، ادارے چاہتے ہیں کہ اس خطے میں امن ہو، عمران خان کی حکومت خطے میں امن کے لیے سب سے رابطے میں ہے۔
تبصرے بند ہیں.