ڈالر 169 روپے 60 پیسے ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ

150

کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور امریکی کرنسی 169 روپے 60 پیسے ہو گئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی غیر یقینی صورتحال کے باعث بدترین مندی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے بڑھ گئی جس کے باعث امریکی کرنسی کی قیمت 169 روپے 08 پیسے سے بڑھ کر 169 روپے 60 پیسے ہو گئی ہے۔

اُدھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 171 روپے 80 پیسے میں فروخت ہونے لگا۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد بدترین مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 255.76 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی جبکہ 44817.76 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.57 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران 16 کروڑ 22 لاکھ 8 ہزار 480 شیئرز کا لین دین ہوا، مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو ایک مرتبہ پھر 40 ارب روپے سے زائدکا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

تبصرے بند ہیں.