سندھ حکومت بنڈل آئی لینڈ منصوبے پر نظر ثانی کرے، وزیراعظم عمران خان

155

کراچی: وزیرِاعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ان کی حکومت سے بنڈل آئی لینڈ منصوبے پر نظر ثانی کیلئے کہا ہے۔ انہوں نے پیشکش کی کہ اس منصوبے کیلئے وہ بیرون ملک سے لوگ لانے کیلئے تیار ہیں۔ کراچی کے مسائل بروقت حل نہ کئے تو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں جدید سرکلر ریلوے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کی بہتری کیلئے سندھ اور وفاقی حکومت کو مل کر چلنا پڑے گا۔ کراچی بڑھنے سے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں، ہمیں شہر کیلئے نئے منصوبے لانا ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ بنیادی انفراسٹریکچر میں سب سے بنیادی چیز کسی شہر کی ٹرانسپورٹ کا نظام ہوتا ہے۔ کراچی سرکلر منصوبے سے پورا ملک فائدہ اٹھا سکے گا۔ جدید سرکلر ریلوے کے سٹیشنز رہائشی، صنعتی اور دفتری علاقوں کو ملائیں گے جس سے کراچی میں ناصرف ٹریفک کا بہاؤ کم ہوگا بلکہ روزگار کیلئے سفر کرنے والے مسافروں کو سہولت ہوگی۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو جدت دینے کے ویژن کے تحت کراچی سرکلر ریلوے کو ناصرف بحال کیا جا رہا ہے بلکہ موجودہ نظام کو وسعت اور جدت دینے کیلئے ایک بڑے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔

207 ارب کی مجموعی لاگت سے مکمل ہونے والے جدید کراچی سرکلر ریلوے منصوبے میں بجلی سے چلنے والی ٹرینیں شامل کی جائیں گی جس سے آلودگی کو کم کرنے میں معاونت ملے گی۔ بعدازاں وزیرِ اعظم گورنر ہاؤس کراچی میں اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.