عالمی برادری جوہری ہتھیار وں کی تخفیف کرکے امن کے نئے دور کا آغاز کرے: اقوام متحدہ  

120

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ ہمیں جوہری ہتھیار کی تخفیف کرکے عالمی امن اور اعتماد کے نئے دور کا آغاز کرنا چاہیے۔

جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کی دنیا کا خاتمہ اور مذاکرات کے ذریعے اعتماد اور امن کا نیا دور شروع ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے خطرے سے نمٹناشروع سے ہی اقوام متحدہ کےلئے مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 1946ء میں پہلی جنرل اسمبلی کی قرارداد میں جوہری ہتھیاروں اور دیگر تمام بڑے ہتھیاروں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے نشاندہی کی کہ اگرچہ ایٹمی ہتھیاروں کی کل تعداد کئی دہائیوں سے کم ہو رہی ہے اور اب وہ وقت آگیا ہے کہ ہم دنیا سے ان ہتھیاروں کا خاتمہ کریں اور تمام لوگوں کے لیے اعتماد اور امن کے نئے دور کا آغاز کریں۔

تبصرے بند ہیں.