ملک میں ڈینگی زور پکڑنے لگا، دس روز میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے

130

لاہور: ملک میں ڈینگی زور پکڑنے لگا ، اسلام آباد میں مزید 30 شہری ڈینگی کا شکار ، دس روز میں تین افراد وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے ۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں چوالیس کیسز رپورٹ ہوئے ، صرف لاہور میں بارہ نئے کیسز سامنے آئے ، راولپنڈی میں 18 ، اٹک میں چار اور وہاڑی میں تین کیسز کی تصدیق ہوئی ۔

اب تک ڈینگی کے ایک ہزار 126 کنفرم کیسز ہوچکے ہیں ۔ پشاور میں مزید 246 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جبکہ مجموعی طور پر ڈینگی کے 32 مریض زیر علاج ہیں ۔ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 14 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 426 ہوگئی ۔

گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 336,902 ان ڈور مقامات کو چیک کیا ، پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 89,921 آوٹ ڈور مقامات کو چیک کیا ۔ محکمہ صحت نے پنجاب بھر سے 158 مقامات سے لاروا تلف کیا ۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 6,096 ان ڈور مقامات کو چیک کیا ۔

تبصرے بند ہیں.