اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) ہراسگی کے انسداد کیلئے اقدامات کرنیوالی دنیا کی پہلی فضائی کمپنی بن گئی ہے، اس سلسلے میں اس کا وفاقی محتسب برائے ہراسانی اور ویمن ایجنسی اقوام متحدہ کیساتھ ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔
اس اہم معاہدے پر پی آئی اے کے سربراہ ارشد ملک، اقوام متحدہ ویمن ایجنسی کی سربراہ شرمیلا رسول اور وفاقی محتسب برائے ہراسانی کشمالہ طارق نے دستخط کئے۔
پی آئی اے کے سربراہ ارشد ملک کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یو این او کی جانب سے قومی ایئر لائن کا انتخاب ہمارے لئے ایک اعزاز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹیوں اور بہنوں کیساتھ حسن سلوک اور حفاظت ہماری قومی اور مذہبی روایت ہے۔
اس معاہدے کے تحت جہازوں، ہوائی اڈوں اور قومی ایئر لائن کے دفاتر میں خواتین کیساتھ ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کیلئے روکنے کیلئے شعور اجاگر کیا جائے گا۔
یہ بات ذہن میں رہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کیساتھ معاہدے کے بعد قومی ایئر لائن (پی آئی اے) دنیا کی پہلی ایسی فضائی کمپنی بن گئی ہے جس نے سرکاری طور پر خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔
اس معاہدے میں طے پایا ہے کہ پرواز کے دوران، ایئرپورٹس اور پی آئی اے کے تمام دفتروں میں ہراسگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے لوگوں میں شعور اجاگر کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ان تمام جگہوں پر ہراسانی کی روک تمام کیلئے وفاقی محتسب کی مدد سے قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.