کراچی کے ساحلی زون کوسی پیک میں شامل کرنا گیم چینجر ہے، وزیراعظم

29

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماہی گیروں کے لیے سمندر محفوظ بنائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کراچی کے ساحلی زون کو سی پیک میں شامل کرنا گیم چینجر ہے اور ماہی گیروں کے لیے سمندر کو محفوظ بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والوں کے لیے 20 ہزار گھریلو یونٹس تیار کریں گے اور کراچی کو دیگر ترقی یافتہ پورٹ سٹی کے برابر لائیں گے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت کراچی کیلئے بڑا اقتصادی ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ شروع کردیا ہے، کراچی کوسٹل کمپری ہنسیو ڈویلپمنٹ زون کو سی پیک میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ کے سی سی ڈی زیڈ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا کیونکہ اسلام آباد اور بیجنگ میں اقتصادی راہداری پر 10 ویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا۔ منصوبہ کراچی کو انتہائی جدید شہری انفراسٹرکچر زون فراہم کرے گا اور منصوبے سے کراچی دنیا کے سر فہرست بندرگاہوں میں شامل ہو گا جبکہ منصوبہ کے پی ٹی کے ساتھ شراکت میں براہ راست چینی سرمایہ کاری پر بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ منصوبے کی متوقع سرمایہ کاری تقریبا 3.5 ارب ڈالر ہے اور منصوبہ 20 ہزار سے زائد خاندانوں کو رہائشی آبادکاری بھی فراہم کرے گا جبکہ کے سی سی ڈی زیڈ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے بھی بہت فائدے مند ثابت ہو گا اور منصوبہ دونوں برادر ممالک کے درمیان ترقی اور صنعتی تعاون کو نمایاں طور پر بڑھا دے گا۔

تبصرے بند ہیں.