‘تجسس ختم، حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے شادی کی تصدیق کردی’

382

کراچی: مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنی شادی کی خبروں کو لے کر میڈیا میں خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، لیکن اب یہ تجسس ختم ہو چکا ہے کیونکہ ان کے شوہر بلال شاہ نے بھی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔

بلاول شاہ نے شادی کی تصدیق انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈی میں کی جس میں ان کیساتھ حریم شاہ بھی نظر آ رہی ہیں۔ یہ ویڈیو بظاہر صندل خٹک بنا رہی ہیں، انہوں نے ویڈیو بناتے ہوئے بلال شاہ سے پوچھا کہ کیا شادی ہو گئی ہے جس پر بلال شاہ کا کہنا تھا کہ ’جی ہو گئی ہے’۔

اس دوران حریم شاہ ویڈیو بنانے والی خاتون کو آنکھیں دکھا کر خاموش رہنے کا اشارہ کرتی ہیں۔ خبریں ہیں کہ حریم شاہ اپنی دیرینہ دوست صندل خٹک اور شوہر بلال شاہ کے ساتھ ان دنوں قطر گئی ہوئی ہیں۔ خیال رہے کہ حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خاوند بلال شاہ ہیں جو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے قریبی ساتھی ہیں۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اپنی شادی کے اعتراف کی وجہ سے کئی مرتبہ خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں۔ حریم شاہ نے کہا تھا کہ انہوں نے پہلے سے شادی شدہ رکن سندھ اسمبلی کے ساتھ شادی کر لی ہے لیکن جب ان کے شوہر اپنی پہلی کو منا نہیں لیتے تب تک وہ اپنے شوہر کا نام اور تصویر سامنے نہیں لائیں گی۔

حریم شاہ کے اس بیان کے بعد انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک خاتون اور ایک مرد کا ہاتھ نظر آرہا تھا اس تصویر کو دیکھ کر دلچسپ تبصرے بھی کئے جاتے رہے اور اکثر اراکین سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنما ٹیلی ویژن پروگراموں اور پریس کانفرنسوں میں اپنے ہاتھ دکھاتے ہوئے حریم شاہ کی شیئر کردہ تصویر سے کسی مماثلت سے انکار کرتے رہے۔

تبصرے بند ہیں.