ایف سی کی گاڑی پر بم حملہ، 4 اہلکار شہید، دو زخمی

116

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں ایف سی کی گاڑی پر دہشت گردوں کا بم حملہ ، جس کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوئے ۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق ، ایف سی کی گاڑی پر حملہ سفر باش کے علاقے میں کیا گیا جبکہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں اور شہیدوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کی سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ، واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت حسین رحمت ، محمد سلیم ، ماجد فرید اور ذاکر کے نام سے ہوئیں ، جبکہ زخمیوں میں کیپٹن اویس اور لفٹیننٹ لقمان شامل ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.