پاکستان میں کورونا سے مزید 42 افراد انتقال کر گئے

133

لاہور: پاکستان میں کورونا سے مزید 42 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 566 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں ایک ہزار 780 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 44 ہزار 712 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 38 ہزار 668 ہو گئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3.98 فیصد رہی ۔

گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کی مجموعی مثبت شرح 5.6 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ لاہور میں مثبت شرح 10.8 فیصد ریکارڑ کی گئی ۔ راولپنڈی 6.1 فیصد اور فیصل آباد میں 6.3 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ۔ ملتان میں 4.0 فیصد اور گوجرانوالہ میں 4.5 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 811 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی ٹوٹل تعداد 428,395 ہو گئی ۔

دوسری جانب ، کورونا وائرس کے سدے باب کیلئے پنجاب حکومت نے فنڈز جاری کر دیئے ۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے کورونا وائرس فنڈز کیلئے پچاس کروڑ روپے جاری کیے ہیں ۔ پچاس کروڑ کے کورونا فنڈز محکمہ سپیشل ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو جاری کر دیئے گئے ۔ فنڈز کابینہ کمیٹی برائے کورونا کے فیصلوں کے تحت استعمال کیے جائے گے ۔

محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں اور کورونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ اور علاج کے لیے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

تبصرے بند ہیں.