بوہرہ برادری کے روحانی پیشوا کی کراچی آمد، صدر مملکت کے مساوی پروٹوکول

187

کراچی: بوہرہ برادری کے روحانی پیشوا اور سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین 7 روزہ دورے پر ہفتے کی رات سوا دس بجے کراچی پہنچ گئے۔

 

ایئر پورٹ پر گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر شخصیات نے خاص سرکاری مہمان سیدنا مفضل سیف الدین کا استقبال کیا۔ بوہرا برادری کے روحانی پیشوا پاکستان انٹر نیشنل کی چارٹرڈ فلائٹ پی کے 6714 کے ذریعے نیروبی سے کراچی پہنچے۔

 

انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس اور دیگر پولیس حکام بھی کراچی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

 

ترجمان کے مطابق سیدنا مفضل سیف الدین اسٹیٹ کے خاص مہمان کے طور پر کراچی میں قیام کریں گے۔ بوہرہ برادری کے سربراہ کو وی وی آئی پی شخصیت کا پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔

 

پولیس حکام کے مطابق سیدنا مفضل سیف الدین کیلئے صدر مملکت اور وزیراعظم کی سیکیورٹی کے مساوی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق سیدنا مفضل سیف الدین کے دورہ کراچی کے موقع پر سخت ترین حفاظتی انتظامات ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.