کراچی :انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دورا ن روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے میںانٹر بینک میں ڈالر40پیسے مہنگا ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.70روپے سے بڑھ کر169.10روپے اور قیمت فروخت168.80روپے سے بڑھ کر169.20روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں1.20روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید 169.40روپے سے بڑھ کر170.50روپے اور قیمت فروخت169.80روپے سے بڑھ کر171روپے ہو گئی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.30روپے کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے یورو کی قیمت خرید198روپے سے بڑھ کر199.30روپے اور قیمت فروخت200روپے سے بڑھ کر201.30روپے ہو گئی تاہم 50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید233روپے سے بڑھ کر233.50روپے اور قیمت فروخت235روپے سے بڑھ کر235.50روپے ہو گئی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر10پیسے اور برطانوی پونڈ کی قدر50پیسے بڑھ گئی تاہم یورو کی قدر میں استحکام رہا ۔
تبصرے بند ہیں.