محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان ’’گلاب ‘‘کی پیشگوئی کر دی

143

کراچی :محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان ڈیپ ڈپریشن کی پیشگوئی کر دی ،ماہرین کا کہنا ہے خلیج بنگال میں موجود ہوا کا کم دباےو ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل چکا ہے ،آج شام تک ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال کے شمال مشرق میں ڈیپ ڈیپریشن کراچی سے 2425 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے،آئندہ کچھ گھنٹوں میں یہ مزید طاقتور ہوجائے گا اور بھارت کی کوسٹ سےٹکرائے گا ۔

ماہرین کا کہنا ہے ممکنہ سمندری طوفان کا نام گلاب ہوگا جو پاکستان نے تجویز کیا ہے،محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگلے دو روز تک ماہی گیر گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں ،دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے ممکنہ طوفان سے پاکستانی ساحلی پٹی کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

تبصرے بند ہیں.