وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے بھارت کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کیا: فواد چودھری

109

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے بھارت کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کیا ۔ وزیر اعظم نے آر ایس ایس نظریئے اور بھارت میں اقلیتوں کے قتل عام پر بات کی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے 4 بنیادی موضوعات تھے ، انہوں نے مسئلہ کشمیر ، افغانستان کی صورتحال ، لوٹی ہوئی دولت پر گفتگو کی ، وزیراعظم نے ماحولیات پر مدلل اور جامع گفتگو کی ، وزیراعظم نے غریب ممالک سے لوٹی گئی دولت منتقلی کی حوصلہ شکنی پر زور دیا ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے بتایا افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو یہ دنیا کیلئے خطرناک ہوگا ۔ عمران خان نے پاکستان ، خطے اور عالمی دنیا کو درپیش چیلنجز کا بہترین احاطہ کیا ۔

فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی سے کرہ ارض کو لاحق خطرات اور اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔ وزیراعظم نے 10 بلین ٹری سونامی سے آلودگی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کو اجاگر کیا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے چاروں موضوعات پر جاندار دلائل کے ساتھ اپنا مؤقف پیش کیا ، پوری قوم وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتی ہے ۔ پورا پاکستان عمران خان کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.