بھارتی پولیس کا آسام میں مسلمانوں پر تشدد، پٌاکستان کا تشویش کا اظہار

135

اسلام آباد: آسام میں مسلمانوں پر بھارتی پولیس کے تشدد کے معاملے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے اور پاکستان نے مسلمانوں پر مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر وحشیانہ بربریت کے معاملے پر پاکستان میں متعین بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ پاکستان نے آسام میں مسلمانوں پر مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آسام میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش ہے اور آسام میں مسلمان باشندوں کے خلاف وحشیانہ بے دخلی مہم کا آغاز تشویشناک ہے جبکہ پولیس کے ہاتھوں غیر مسلح شخص کا قتل کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی موجودگی میں متعدد افراد نے لاش کی بے حرمتی کی جبکہ نہتے شخص کے قتل اور لاش کی بے حرمتی کی ویڈیو ناقابل یقین حد تک دھچکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آسام میں مسلمانوں کے گاؤں میں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران بھارتی پولیس نے تشدد کر کے 2 افراد کو شہید جبکہ 20 کو زخمی کردیا تھا۔ پولیس اہلکاروں کی مسلمانوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر لوگوں نے بھارتی حکومت کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

تبصرے بند ہیں.