امریکہ کی ناظم الامور انجیلا ایگلیر کی بلاول بھٹو سے اہم ملاقات 

122

اسلام آباد:امریکہ کی ناظم الامور انجیلا ایگلیر کی بلاول بھٹو زرداری سے اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی ،ملاقات میں دو طرفہ امور اور افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بادلہ خیال کیا گیا ۔

امریکہ کی ناظم الامور نے بلاول بھٹو سے ملاقات میں بلاول بھٹو کو اپنے سندھ کے دورے کے منصوبے سے آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو نے ان کے دورے کا خیرمقدمکرتے ہوئے  انہیں یقین دلایا کہ یہ ایک یادگار دورہ ہوگا ، سندھ کے لوگوں کی شاندار مہمان نوازی کے پیش نظر یہ دورہ ہمارے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہو گا ۔

تبصرے بند ہیں.