وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے

233

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرینگے جس میں وہ اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

وزیراعظم کا پالیسی بیان پاکستان کی سفارتی رسائی اورعالمی شراکت داری اور اہم اداروں کے ساتھ تعلقات میں اضافہ میں کردار ادا کرے گا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ میں ہمیشہ ایک موثر اور تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

متعددعلاقائی اور عالمی مسائل سمیت حالات حاضرہ کے چیلنجوں سے نمٹنے میں عالمی ادارے کی طرف سے ذمہ داریاں سرانجام دینے میں اس سے تعاون کیا ہے۔

وزیراعظم کا یہ خطاب عالمی امن، سلامتی، پائیدار ترقی کے فروغ اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کے احترام میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے حوالے سے پاکستان کے وعدوں کا عکاس ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.