ڈینیئل کریگ برطانوی رائل نیوی کے اعزازی کمانڈر منتخب

111

لندن: جیمز بانڈ فلموں کے معروف اداکار ڈینیئل کریگ کو برطانوی رائل نیوی نے اعزازی کمانڈر بنا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیمز بانڈ فلموں کے اداکار 53 سالہ ڈینیئل کریگ نے کہا کہ وہ اسے اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔ ادکار جو کہ ان دنوں اپنی پانچویں جیمز بانڈ فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی ریلیز کے منتظر ہیں جسے 30 سمتبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

آفیشل جیمز بانڈ ٹوئٹر پیج نے ڈینیل کریگ کی رائل نیوی کے یونیفارم میں ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر تحریر ہے کہ ڈینیئل کریگ کو رائل نیوی میں اعزازی کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔

رائل نیوی کے سربراہ نے تازہ ترین بانڈ فلم نو ٹائم ٹو ڈائی میں ساتھ کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ آرگنائزیشن کا کام جاسوس کی طرح کام کرنا تھا۔ میں اعزازی کمانڈر ڈینیئل کریگ کو رائل نیوی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اعزازی افسران سفیر کے طور پر کام کرتے ہیں اور ہمارے لیے اپنا وقت اور مہارت دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا کے سب سے بڑے جاسوس کا کردار ادا کرنے والے ڈینیئل کریگ ریٹائرڈ ہو گئے ہیں جس کے بعد نئے جیمز بانڈ کی تلاش شروع ہو چکی ہے۔

ہالی ووڈ اداکارہ ڈینیل کریگ 2006 سے جیمز بانڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ڈینیئل کریگ نے نو ٹائم ٹو ڈائے کے لیے ساڑھے 4 ارب روپے معاوضہ لیا۔ ڈینیئل کریگ اپنی آخری جیمز بانڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے کردار کو الوداع بھی کہہ چکے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنا ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

تبصرے بند ہیں.