ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ،بائیڈن سر پکڑ کر بیٹھ گیا 

178

واشنگٹن:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے،امریکی انتظامیہ ،بائیڈن اور مودی کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا عمران خان کی ہی بدولت افغانستان سے انخلا مکمل ہو ا ،پاکستان کی مدد سے یہ سب ممکن ہو ا ۔

امریکی صحافی گلین بیک کو ٹیلی فونک انٹرویو دیتے ہوئے سابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا عمران خان کیساتھ میرے اچھے تعلقات ہیں ،عمران خان کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں جس کی وجہ سے ہی انہیں شہرت ملی اور وہ وزیر اعظم بن گئے ،ٹرمپ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے جس طرح بائیڈن انتظامیہ نے انخلا کیا یہ امریکی تاریخ کا شرمناک باب ہے ،انہوں نے کہا عمران خان نے داعش کا صفایا کرنے پر ہماری تعریف کی ۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا داعش کا صفایا افغانستان کے انخلا سے زیادہ مشکل تھا ،اپنے دور حکومت میں بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے 20 ہزار فوجیوں میں سے 17 ہزار سے زائد فوجیوں کو بحفاظت افغانستان سے نکالا ،یورپ میں اپنی ناپسندیدگی کے سوال سے متعلق جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا یورپی ممالک مجھے صرف اس لیے ناپسند کرتے ہیں کہ میں نے افغانستان میںیورپی ممالک کی افواج کی موجودگی پر اصرار کیا تھا ۔

 میں نے زور دیا کہ انہیں بھی وہاں ہونا چاہیے، صرف ہم ہی اکیلے کیوں لڑیں؟ یہی ایک وجہ تھی جس کی وجہ سے یورپ مجھے پسند نہیں کرتا تھا۔ مگر یورپ ہمارے ملک کی عزت کرتا تھا۔ وہ ہمیں عزت کی نگاہ سے دیکھتا تھا۔ اب وہ ہماری عزت نہیں کرتے۔ وہ ہم پر ہنس رہے ہیں جیسے ہم بے عقل ہوں۔

سابق امریکی صدر نے کہا  جس طرح بائیڈن نے افغانستان  سے انخلا کیا میرے اور شاید آپ کی رائے میں یہ ہمارے ملک کی تاریخ میں شرمناک ترین موقع تھا۔

تبصرے بند ہیں.