انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر آج پھر مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

133

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر آج پھر مہنگا ہو گیا ہے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 35 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 169 روپے 3 پیسے پر بند ہو گیا ہے ۔ دوسر ی جانب سٹاک مارکیٹ سے پریشان کن خبریں آ رہی ہیں کیونکہ مندی کے رجحان نے کاروباری افراد کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 45 ہزار 597 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے بعد اضافہ ہوا اور انڈیکس 45 ہزار 939 پر پہنچ گیا لیکن یہ تیزی جاری نہ رہ سکی اور مارکیٹ میں گراوٹ آنا شروع ہو گئی۔ اب تک انڈیکس میں 300 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے جس کے بعد مارکیٹ 45 ہزار 296 پوائنٹس پر آ گئی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.