منڈی بہاؤالدین میں 50 روپے کی چوری، ملزم نے بچوں کو پنجرے میں بند کر دیا

34

منڈی بہاؤالدین: پچاس روپے کی مبینہ چوری کے شبہ میں دکاندار نے دو کمسن بچوں کو پنجرے میں قید کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

تھانہ سٹی کے علاقہ پانچ وارڈ میں 8 اور 9 سال کے دو کمسن بچوں کو بھرے بازار میں پنجرے میں قید کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو شبہ تھا کہ بچوں نے اس کی دکان سے پچاس روپے چوری کئے ہیں جس پر ملزم نے دونوں بچوں کو مرغیوں کے پنجرے میں بند کرکے پنجرہ سڑک پر رکھ دیا اور راہگیروں کے پوچھنے پر دونوں بچوں کی بائیس ہزار روپے قیمت بھی بتاتا رہا۔

 

واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی اور سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جبکہ ڈی پی او کے نوٹس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.