لیہ: تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں مریضہ کیساتھ غیر اخلاقی تصاویر وائرل

175

لیہ: لیہ کے علاقے کروڑ لعل عیسن میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں مریضہ کے ساتھ غیر اخلاقی تصاویر بنانے پر 7 ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔

سیکرٹری ہیلتھ نے ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس اور سرجن سمیت دیگر ملازمین کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

سیکرٹری سیاحت کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔ معطل ملازمین کو تحفظات پیش کرنے کیلئے 3 روز کی مہلت بھی دی گئی ہے۔ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد تمام ذمہ داروں کیخلاف مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.