برٹش ائرویز کی پرواز میں دوران سفر خاتون انتقال کرگئی

112

اسلام آباد : پاکستان سے لندن دوران پروازمسافر خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔ طیارے نے تاشقند ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے لندن جانے والی برٹش ائیرویز کی پرواز میں مسافر خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے تاشقند ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی،برٹش ائیر ویز کی  پرواز بی اے 260 اسلام آباد سے گزشتہ رات لندن کیلئے روانہ ہوئی تھی۔

ذرائع کا  کہنا ہے کہ مسافر کئی گھنٹوں سے تاشقند ائیر پورٹ پر ہی موجود ہیں اور طیارے  کی لندن روانگی سے متعلق کچھ نہیں بتایا جا رہا۔دوسری جانب برٹش ائیرویز کا کہنا ہے کہ طیارہ جلدہی برطانیہ روانہ کیا جائے گا، طیارے میں فنی خرابی کو دور کیا جارہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.