میٹرک اور بارہویں جماعت کے طالبعلموں کو پاس کرنےکے لئے پالیسی جاری کردی گئی

129

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ نے میٹرک اور انٹر کے اسٹوڈنٹس کی پروموشن پالیسی جاری کردی۔نویں، دسویں، گیارھویں اور بارھویں کے تمام سٹوڈنٹس کو لازمی مضامین میں نمبرز اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر دئیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پروموشن پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبرز بھی دئیے جائیں گے، فیل ہونے والے تمام اسٹوڈنٹس کو %33 مارکس دیکر پاس کر دیا جائے گا، بارھویں اور دسویں جماعتوں کے سٹوڈنٹس کو نویں اور گیارہویں کے مارکس دسویں اور بارویں کی بنیاد پر ملیں گے، پریکٹیکل والے مضامین میں %50 نمبرز اسٹوڈنٹس کو دے دیئے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پریکٹیکل مضامین میں بقیہ %50 نمبرز تھیوری کی بنیاد پر دئیے جائیں گے، امپروومنٹ کیسز میں دئیے گئے امتحانات کی بنیاد پر مارکس دئیے جائیں گے، امتحانات میں غیر حاضر رہنے والے اسٹوڈنٹس کو غیر حاضر تصور کیا جائےگا، پالیسی سے ہٹ کر کسی بھی کیس میں فیصلہ کرنے کا اختیار چئیرمین بورڈ کو ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.