غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام، رانا ثنااللہ کے خلاف نیب ریفرنس تیار

100

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کاریفرنس تیار کر لیا جس میں رانا ثنااللہ پر 19 کروڑ کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

 
قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے ریفرنس حتمی منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھیج دیا ہے اور رانا ثنااللہ پر 19 کروڑ کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

 

نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا اور راناثنااللہ متعدد بار نیب لاہور میں پیش ہوئے تاہم حکام کومطمئن نہ کرا سکے۔

 

یاد رہے قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ کے اثاثوں سے متعلق رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کروائی جس میں رانا ثنا اور اہل خانہ کی 24 پراپرٹیز سامنے آئیں تھیں۔

 

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ رانا ثنااللہ کی جائیدادوں میں پلازہ، کمپنیاں، گھر، فارم ہاؤسز اور زرعی زمین شامل ہیں۔ یہ جائیدادیں لاہور اور فیصل آباد میں واقع ہیں اور ان کی ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی آر ایس کے بھی ہے اور رانا ثنااللہ کے اثاثوں کی کل مالیت اربوں میں ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.