حمزہ شہباز کے دورہ جنوبی پنجاب کو کامیاب بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل

163

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا دورہ جنوبی پنجاب کا معاملہ ، دورے کو حتمی شکل دینے اور کامیاب بنانے کےلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔

 

ذرائع ن لیگ کے مطابق کمیٹی میں سردار اویس لغاری ، عطااللہ تارڑ ، ملک احمد خان ، عمران علی گورائیہ ، عبد الرحمن کانجو اور سید توصیف شاہ شامل ہیں ۔

 

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ دورے کو حتمی شکل دینے کےلئے کمیٹی کا خصوصی اجلاس آج شام پانچ بجے پارٹی سیکرٹریٹ میں ہوگا ۔ کمیٹی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے دورہ جنوبی پنجاب کا شیڈول تیار کرے گی ۔ دورہ جنوبی پنجاب میں حمزہ شہباز ورکرز کنونشنز سے خطاب کریں گے ۔

 

اس کے علاوہ دورہ جنوبی پنجاب میں اپوزیشن لیڈر منتخب لیگی ارکان اسمبلی اور عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے ۔ حمزہ شہباز اپنے دورے کے دوران حکومت مخالف تحریک کی کامیابی کےلئے جنوبی پنجاب کے کارکنوں کو متحرک کریں گے ۔

 

حمزہ شہباز دورہ جنوبی پنجاب کے دوران ناراض ارکان اور رہنمائوں کے درمیان اختلافات بھی ختم کروائیں گے ۔ حمزہ شہباز کے دورہ جنوبی پنجاب کے دوران اہم رہنمائوں کی ن لیگ میں شمولیت کا بھی امکان ہے ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.