پی سی بی کا کرکٹ ویسٹ انڈیز سے رابطہ، دورے سے متعلق تبادلہ خیال

127

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ ویسٹ انڈیز سے رابطہ کیا اور دورے سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے ، دورہ پاکستان کے حوالے سے رابطے میں رہیں گے ۔

پی سی بی کے مطابق ، ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کر رہی ہے ۔ جبکہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے انکار کے بعد کرکٹ آسٹریلیا بھی پاکستان کے دورے کے حوالے سے جائزہ لے گا ۔ کرکٹ آسٹریلیا کا فروری ، مارچ میں پاکستان کا دورہ شیڈول ہے ۔

ادھر ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو بھی دورہ پاکستان سے روکنے کے لیے دھمکی دی گئی ہے ۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ ان حالات میں یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ جلد آسٹریلیا کو بھی جعلی تھریٹ ای میل مل جائے گی ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ دورہ منسوخی سے پاکستان تنہا ہو جائے گا تو وہ غلطی پر ہیں ۔ ہم زندہ قوم ہیں ، ہمیں تنہا نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ کیوی ٹیم کے دورہ منسوخی پر کہا تھا انگلینڈ کی ٹیم بھی نہیں آئے گی ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.